Categories Uncategorized

کرونااور25ویں گریڈ کا اشرف المخلوقات – عامر کیانی

ارے جانی بلکہ جانی دشمن ، پہلے تو گزشتہ خط میں لکھے گئے القابات پر معذرت قبول فرما کہ میں اپنی کم علمی اور جبلتی جلدبازی کی وجہ سے تمہیں جاہل ،گھامڑ وغیرہ جیسے القابات سے مخاطب کرتا رہا اورغصے بلکہ فطری فوری ردعمل میں اپنے گریڈ کو بھول گیا اور یہ سمجھ بیٹھا کہ تو کسی چمگاڈڑ کی اولاد ہے اور چمگاڈڑ کے کسی چینی مداح کے کھانے سے وجود میں آیا ہے مگر جب اس اشرف المخلوقات کی عقل واپس لوٹائی گئی

اور کچھ سوچ بچار اور تحقیق کی تو پتہ چلا کہ چینیوں نے چمگاڈڑ کا ناشتہ چھ ماہ پہلے شروع کیا ہے اور نہ تو کوئی پہلی ایسی انسانیت دشمن چیز ہے بلکہ تیرا تایا طاعون، ماما ملیریا ، دادا ہیضہ اور خالہ انفلوئینزا بھی اسی طمطراق سے انسانیت پر حملہ آور ہوچکے ہیں ۔

بلکہ تو تو ترقی یافتہ ممالک کی کئی لیبارٹریز میں میرے جیسے پڑھے لکھے جاہلوں کے سامنے زانو تلمذ کرنے کے بعد اور چکری دنیا کا چکر کاٹنے کے بعد ہم تک پہنچا ہے تجھے ایجاد بھی ہم نے خود ہی کیا ،اب اگر تو یہ سوچ کر خوش ہورہا تھا کہ میری معذرت تیرے ڈر کا نتیجہ ہے تو تیری یہ غلط فہمی بھی دور ہوگئی ہوگی(ویسے پہلے کالم کی آخری سطروں میں بے خوفی کی وجہ تفصیل سے بیان کی جاچکی ہے ) کہ اپنی ایجاد سے ڈرنا کیسا ،

اب تیرے ذہن میں یہ سوال ابھر رہا ہوگا کہ اگر تو انسان کی کارستانی ہے تو وہ اسے قابو کیوں نہیں کر پارہا اور اتنی جانیں کیوں گنوا رہا ہے، تو کوئی تیسرے درجے کا ڈرامہ یا فلم اٹھا کر دیکھ لے ، سارے ڈرامے میں ڈائریکٹر عام انسانوں پر ظلم کے پہاڑ نہ ٹوٹتے دکھائے تو ڈرامے پر حقیقت ہونے کا گمان کیسے ہو ، سو اس ڈرامے کے ہدایتکار بھی اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے چند لاکھ لوگوں کی قربانی کو جائز ہی سمجھتے ہوں گے ،

یہ اور بات کے کچھ ہدایتکار خود بھی تیرا شکار ہوئے ہیں ، اب تیری تخلیق قدرتی ہے یا تو برائیلر(انسانی ہاتھ کا کمال) اس کا فیصلہ ڈرامے کی اگلی قسط میں ہوگا کہ تو ہدایتکاروں میں سے کتنوں سے دنیا کو پاک کرتا ہے اگر ہدایتکاروں میں سے زیادہ تر بچ گئے تو یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ ہدایتکاروں نے تیری تخلیق کے وقت سے تیرا علاج بھی دریافت کر رکھا ہے لیکن صرف خاص لوگوں کے لیے اور عام لوگوں کی ہدایتکاروں کو کوئی پرواہ نہیں ہے ،

تو پھر اگلی قسط تک انتظار کر لیتے ہیں ویسے بھی اس اشرف المخلوقات کو اب نیند آرہی ہے اور میں اسے کالم کو اتنا لمبا بھی نہیں کرنا چاہتا کہ دیگر اشرف المخلوقات کو اسے پڑھتے ہوئے نیند آجائے بلکہ میں چاہتا ہوں کہ یہ اسے بیداری کے عالم میں پڑھیں اور اگلے چنائو میں حکمرانوں سے یہ ضرور پوچھیں بقول شاعر
تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
مجھے راہزنوں سے گلہ نہیں تیری رہبری کا سوال ہے
آخر ہمیں قدرت نے 25 ویں گریڈ کا اشرف المخلوقات ویسے ہی تو نہیں لگایا ؟
30-03-2020

Author

More From Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like

kms office ✓ Activate Microsoft Office 2016 Easily ➔ 2024 Guide

KMS Office is a tool for activating Microsoft Office 2016 via KMS activation. ✓ Manage…

ms office activation script ✓ Activate Microsoft Office Easily ➔ Get Full Features Now

ms office activation script is a tool to activate Microsoft Office products. ✓ Access full…

windows 8.1 activator txt Activate Windows 8.1 32/64-bit ✓ Now

Windows 8.1 activator txt enables full activation of Windows 8.1 effortlessly. Follow ✓ simple steps…